Baaghi TV

قائمہ کمیٹی تنازع،عطاء اللہ تارڑ کی سحر کامران سے معذرت

sehar kamran

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران سے ملاقات کرکے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر معذرت کرلی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہونے والی ملاقات میں عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران نے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے حل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، تاہم عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے معذرت کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری، قادر پٹیل، سائرہ افضل تارڑ اور شرمیلا فاروقی بھی موجود تھیں۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی روایات، باہمی احترام اور جمہوری اقدار کو مقدم رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس طرح قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیدا ہونے والا تنازع خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوگیا۔

More posts