ٹیکسلا میں خاتون ٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کے قتل کے شبے میں پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق مشتبہ افراد کو ٹیکسلا، اٹک اور خیبر پختونخوا سے حراست میں لیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید کے قریبی عزیز ہیں اور مبینہ طور پر ملزمان سے رابطے میں تھے۔پولیس کے مطابق واقعے کی جگہ کی جیوفینسنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ مقتولہ کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ٹک ٹاکر کو 2 روز قبل ٹیکسلا میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج ہے اور پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
