بنوں: جانی خیل اور مالی خیل کے درمیان سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھرے رکشے کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشے کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
