Baaghi TV

حمزہ شہباز وزیراعظم پبلک افیئرز ونگ کے سربراہ مقرر

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو وزیراعظم پبلک افیئرز ونگ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں پبلک افیئرز ونگ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو، ایم ڈی بیت المال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد طلحہ نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی شکایات اور مسائل کے جلد از جلد حل کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی مسائل کے مؤثر اور بروقت ازالے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا،اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت میں‌کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،

More posts