Baaghi TV

گوگل کے ساتھ تعاون سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،شزہ فاطمہ

shiza

وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جبکہ گوگل کے ساتھ تعاون سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ گوگل نے گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں ساڑھے 3 لاکھ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ہیں، جو ملک میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے مقامی دفتر کا قیام معیشت، ڈیجیٹل شعبے اور نئے ٹیلنٹ کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گا۔ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر گوگل کے وفد نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کی۔ملاقات کے دوران گوگل کے نائب صدر نے کہا تھا کہ کمپنی پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی خواہاں ہے اور ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

More posts