Baaghi TV

وزیر خزانہ کی امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق کرتے ہوئے ستمبر تک درخواست پر پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا سے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فیسیلٹی کی تحت درخواست کی ہےدرخواست امریکی محکمہ خزانہ کے پاس ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشن زیر غور ہیں،قرضوں کی مدت 10 سال تک لے جانا چاہتے ہیں، امریکی بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کو بھیجی گئی درخواست میں امریکا اور پاکستان کے درمیان 10 ارب ڈالرز مالیت کی دوطرفہ ایکسچینج سٹیبلائزیشن سپورٹ فیسیلٹی قائم کرنے کی تجویز دی ہے جس کی مدت 5 سال تک ہو سکتی ہے۔

اگر یہ سہولت منظور ہو جاتی ہے تو اِس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے، روپے پر دباؤ کم ہو گا اور مُلک کی کثیرالجہتی مالیاتی اداروں پر انحصار میں کمی آئے گی، جبکہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سخت مالیاتی اور مانیٹری اصلاحات جاری رکھے گا۔

More posts