Baaghi TV

اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور گزشتہ برسوں کے دوران ان کی کوششوں کو سراہا دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

More posts