Baaghi TV

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں، اگر دال میں کچھ کالا ہے تو نکال کر باہر پھینک دیں گے،رانا ثنا اللہ

rana sana

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بیک چینل رابطہ نہیں،اسپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو ریلیف ملے گا، تاہم بنی گالا کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا ،بلاول بھٹو کو دال میں کالا نظر آرہا ہے، اگر ایسا کچھ ہے تو اسے نکال کر باہر پھینک دیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بیک چینل یا سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں ہے اگر بلاول بھٹو کو دال میں کالا نظر آرہا ہے، اگر ایسا کچھ ہے تو اسے نکال کر باہر پھینک دیں گے، ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرنا چاہیے، بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے ملاقات تبدیلی نہیں بلکہ مثبت عمل ہے-

صوبوں کے لیے 28ویں ترمیم کی ضرورت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبوں کے لیے پیشرفت ہونی ہے تو اس کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے،میرے علم میں نہیں کہ صوبوں کے لیے کوئی ترمیم لائی جارہی ہے، کوئی چیز آنی ہے تو کابینہ میں آئے گی، عمران خان کے علاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، نواز شریف کا کیس مختلف تھا جیل سے مریض کو سرکاری اسپتال میں ہی لایا جاتا ہے، جیل اسپتال میں انجیوگرافی کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں عمران خان کی انجیوگرافی نہیں ہوئی۔ کسی کو کوئی شکایت ہوتی ہے تو انجیوگرافی ہوتی ہے، میرا خیال ہے کہ عمران خان کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں ان کو کئی مرتبہ پمز اسپتال لایا گیاسپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو ریلیف ملے گا، تاہم بنی گالا کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح کمیٹڈ ہے۔

More posts