Baaghi TV

کسانوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سراسر ظلم ہے،سیف اللہ قصوری

حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں ،سودی قرضوں سے جان چھڑائیں گے تو آسمانوں سے برکتیں آئیں گی،سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ
لاہور( )مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لئے کسانوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سراسر ظلم ہے،کسان پہلے ہی بدحالی کا شکار ہیں، حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں اور بیرونی،سودی قرضوں سے جان چھڑائیں گے تو آسمانوں سے برکتیں آئیں گی

سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ کے نظام پر حاصل کیا گیا ملک لیکن یہاں حکمرانوں نے کلمے کا نظام نافذ نہ کیا ،ملک چلانے کے نام پر اپنی عیاشیوں کے لئے ،ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے سود پر قرضے لیے جاتے ہیں اور ان قرضوں‌پر سود کی ادائیگی کے لئے عوام پر بے جا ٹیکس لگائے جاتے ہیں، اب کسانوں‌پر انکم ٹیکس کی تجویز سمجھ سے بالاتر ہے،حکمرانوں نے کسانوں‌کو اب تک کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا،بجلی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے کسانوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ایسے میں انکم ٹیکس کی تجویز بالکل درست نہیں،حکمرانوں کو چاہئے کہ شاہانہ مراعات کم کریں،کسانوں کو ریلیف دیں اور آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی بجائے رب کو راضی کریں، سودی نظام کا خاتمہ کریں ،پاکستان کی معیشت بھی ترقی کرے گی اور ملک بھی آگے بڑھے گا، مرکزی مسلم لیگ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے،انکے حقوق کاتحفظ کرے گی.

More posts