Baaghi TV

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 366 رنز بنالیے

لیڈز: پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے اور پاکستان کے پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز بنائے اور سنچری سے چند رنز کی کمی سے آؤٹ ہوئے۔ جارڈن کوکس نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جو روٹ 66 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ڈین لارنس نے بھی 51 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی اننگز میں جیمی اسمتھ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جوفرا آرچر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر علی عثمان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس، محمد علی اور خرم شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 48.1 اوورز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ عبداللہ شفیق 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ امام الحق نے 42 اور کپتان سلمان آغا نے 21 رنز بنائے۔

شان مسعود اور سعود شکیل 5،5 رنز، محمد رضوان 12 رنز بنا سکے، جبکہ اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان کے 5،5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

More posts