Baaghi TV

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کےلیےپیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 27 پیسے مہنگا کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل 1 روپے 64 پیسے مہنگا کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کی بڑی کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

More posts