Baaghi TV

سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر نہیں بتایا جاسکتا کہ بانی کو ہسپتال کب منتقل کیا جائے گا،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال کس وقت منتقل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو اس سے قبل بھی علاج کیلئے 6 مرتبہ ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، اس لیے انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اس مرتبہ میڈیا کی جانب سے اس معاملے کو اتنی اہمیت کیوں دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیدی کو علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت اور جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ بانی پی ٹی آئی ہسپتال میں کتنے عرصے تک رہیں گے، اس کا فیصلہ عدالت یا جیل انتظامیہ نہیں کرے گی بلکہ ڈاکٹرز طبی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس کا فیصلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں رات 12 بجے سے پہلے بھی ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر منتقلی کا حتمی وقت ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔

More posts