Baaghi TV

الاسکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاسکا میں 8 افراد کو لے جانے والا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم جانے کے دوران کیپ نیونیہم ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارے میں 2 پائلٹس اور 6 مسافر سوار تھے، جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

More posts