فنانس ایکٹ 2026 کے تحت کاروبار کو ایف بی آر کے نظام سے منسلک نہ کرنے پر سخت سزائیں اور جرمانے مقرر کر دیے گئے ہیں۔
قانون کے مطابق مانیٹرنگ، ٹریکنگ، رپورٹنگ یا فروخت و پیداوار کا ریکارڈ رکھنے کے لیے اپنے کاروبار کو ایف بی آر یا اس کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے مقررہ مدت میں منسلک نہ کرنے والے شخص پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔قانون میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی سزا کے ایک ماہ بعد بھی خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک دوسرا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔فنانس ایکٹ کے تحت مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری احاطہ سیل کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکے گی۔
