Baaghi TV

گھر میں کچھ نہیں, سنو!

مزدور

گھر میں کچھ نہیں, سنو!
دال ہے نہ روٹیاں دودھ چینی چاۓ سب
لائیے دکان سے

کیا کروں ؟
کہاں سے لاؤں آب دانہ بولئے؟

پاکٹیں ٹٹولئے

پھوٹی کوڑی تک نہیں آج اپنی جیب میں
دیکھ لو ہے دیکھنا!

اصغری تو سو گئی ہے اصغرا ہے جاگتا
بولتا ہے درد اس کے پیٹ میں شدید ہے
شام سے پڑا ہوا ہے بسترا لپیٹ کر
رو رہا ہے رو رہا

گھر کو جب بھی آیئے
نئے نئے سوال ہیں نئے نئے جواب ہیں
صبر تو یہاں پہ گویا خواب ہے بے خمارکا
کل دیے جو آپ کو
ختم ہو گئے سبھی ؟

ختم ہو گئے سبھی!
پوچھتے تو اس طرح کہ دس ہزار دے گئے
تین سو کی سبزیاں گھی کا سیر پانچ سو
کچھ بچا تو بولئے

جب بھی گھر کو آیئے
کام ہے تمہارا بس!

بس؟ کیا؟
بولتے نہیں ہو اب بولئے

آج پھر لگی نہیں بیٹھ بیٹھ آ گیا

More posts