Baaghi TV

افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے باقاعدہ نامزد

pmln

مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے، پارٹی کی جانب سے افتخار گیلانی ہی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کا فیصلہ نواز شریف کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جس کے بعد اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

More posts