Baaghi TV

یونانی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے سعودی عرب پر ڈرونز کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا

hajj 2026

سعودی عرب کے وسیع تر ینبع کے علاقے میں یونانی فوجی اہلکاروں کے زیر استعمال فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کے ایک گروپ کو روک لیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یونانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں تعینات یونانی فوجی اہلکاروں نے جمعرات کو ڈرونز کے ایک جھنڈ کے خلاف کارروائی کی،ڈرونز کو روکنے کی کارروائی سعودی فضائی دفاعی نظام کے ساتھ رابطے اور تعاون کے ذریعے کی گئی یونانی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے تین میزائل فائر کیے۔

یونانی سکیورٹی ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ حملے میں مجموعی طور پر کتنے ڈرونز شامل تھے اور ان میں سے کتنے ڈرونز مار گرائے گئے۔ ڈرونز کی اصل یا انہیں کس فریق نے لانچ کیا، اس بارے میں بھی فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ینبع سعودی عرب کا ایک اہم ساحلی علاقہ ہےاور یہاں تیل صاف کرنےکی بڑی تنصیبات موجود ہیں،اسی وجہ سے علاقے میں کسی بھی ڈرون یا میزائل حملے کو سعودی عرب کی توانائی کی تنصیبات اور عالمی تیل کی سپلائی کے حوالے سے انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے۔

پیٹریاٹ ایک جدید زمین سے فضا میں مار کرنے والا فضائی دفاعی نظام ہے، جسے میزائلوں اور بعض دیگر فضائی خطرات کے خلاف دفاع کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس نظام کو سعودی فضائی دفاع کے ساتھ مربوط کرکے ڈرونز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

More posts