راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین راول ایکسپریس جہلم کے قریب کالا گجراں ریلوے اسٹیشن پر بریک فیل ہونے کے باعث پٹری سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق راول ایکسپریس رات ساڑھے 12 بجے راولپنڈی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور کالا گجراں اسٹیشن کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں متاثر ہوئیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کا امدادی عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور متاثرہ ٹرین کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ریلوے ٹریک بحال کرنے کے لیے کارر وائی شروع کردی گئی،حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے، ریلوے حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
