Baaghi TV

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی، جس کے بعد اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 19 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا، جبکہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

More posts