ڈیرہ اسماعیل خان: ٹانک روڈ پر دہشت گردوں نے ڈی ایس پی کلاچی کفایت اللہ مروت کی گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کردی، تاہم پولیس نے حملہ پسپا کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی کی گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ایس ایچ او ہتھالہ کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
