Baaghi TV

روسی،چینی اور ایرانی صدر کرغزستان میں ایس سی او اجلاس میں شریک ہوں گے

sco

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت پاکستان، بھارت اور وسطی ایشیا کے رہنماؤں کی کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اہم اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

2 روزہ سربراہی اجلاس پیر کو کرغز دارالحکومت بشکیک میں شروع ہوگا، جس میں تقریباً ایک درجن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہورہا ہے، روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی اور وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کے اجلاس میں شریک ہوں گے، جس کی صدارت کرغزستان کے صدر صدر صادیر جاپاروف کریں گے۔

کریملن کے ترجمان یوری اوشاکوف کے مطابق پیوٹن اجلاس کے علاوہ ایرانی صدر پزشکیان اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دیگر رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ اور ایران سے متعلق تنازع کے تناظر میں اس اجلاس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، روس اور ایران نے یوکرین جنگ کے دوران اپنے فوجی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کیے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور چین کو ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے خبردار کرچکے ہیں، ایس سی او میں روس، چین، بھارت، پاکستان، ایران، 4 وسطی ایشیائی ممالک اور روس کا اتحادی بیلاروس شامل ہیں،تنظیم کا بنیادی مرکز اقتصاد ی تعاون رہا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں ماسکو اور بیجنگ کی قیادت میں اس کا کردار بڑھا ہے۔

More posts