Baaghi TV

6 سالہ بچی پر تشدد اور مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 6 سالہ بچی پر تشدد اور مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بچی کی والدہ نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر واقعے کی شکایت کی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ پولیس افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔پولیس ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم حمزہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 6 سالہ بچی کو ورغلا کر مبینہ زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ بچوں کے تحفظ اور ایسے جرائم کے تدارک کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے

More posts