Baaghi TV

گانے کی شوٹنگ میں مردوں کے سامنے پرفارم کرنا مشکل ترین تجربہ تھا،دیا مرزا

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تم سا نہیں دیکھا‘‘ کے گانے ’’مجھے تم سے محبت ہے‘‘ کی شوٹنگ سے متعلق ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں سیٹ پر موجود سیکڑوں مردوں کے سامنے انتہائی کم لباس میں پرفارم کرنا پڑا، جو ایک لڑکی کی حیثیت سے ان کے لیے انتہائی مشکل تجربہ تھا۔دیا مرزا کے مطابق اس وقت وہ اپنے جسم کے حوالے سے زیادہ پراعتماد نہیں تھیں اور ابتدائی طور پر اس صورتحال میں خاصی جھجک محسوس کرتی تھیں، تاہم بعد میں یہی تجربہ ان کے لیے اعتماد اور آزادی کا باعث بنا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس تجربے نے انہیں آزادی کا ایسا احساس دیا جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔ انہوں نے اس کامیابی کا کریڈٹ کوریوگرافر وہابوی مرچنٹ سمیت پوری ٹیم کو دیا، جنہوں نے سیٹ پر انہیں محفوظ اور آرام دہ محسوس کرایا۔

دیا مرزا نے کہا کہ جب ایک اداکار اپنے کردار میں مکمل طور پر ڈوب جائے تو اس کے لیے یہ اہم نہیں رہتا کہ سامنے 500 افراد کھڑے ہیں یا ایک ہزار۔ ان کے بقول، وقت کے ساتھ انہوں نے اپنے اندر کی جھجک اور رکاوٹوں پر قابو پایا اور اس تجربے نے انہیں ایک بہتر فنکار بننے میں مدد دی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ ایک روایتی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور اپنے جسم کے بارے میں زیادہ پراعتماد نہیں تھیں، لیکن مذکورہ فلم اور گانے کی شوٹنگ نے ان کی سوچ بدل دی۔ ان کے مطابق اس ایک گانے نے انہیں اپنے جسم کے بارے میں اعتماد دیا اور کئی ذہنی پابندیاں توڑنے میں مدد کی۔دیا مرزا نے اپنے 25 سالہ فنی سفر کو مسلسل سیکھنے کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی کیریئر کے تجربات نے انہیں آج ایک بہتر اور زیادہ سنجیدہ فنکار بننے میں اہم کردار ادا کیا۔

More posts