Baaghi TV

کینیا کے صدر نے بھارتی کیمیکل کمپنی کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے بھارتی کیمیکل کمپنی ٹاٹا کیمیکل کو ملک میں کام کرنے سے روکنے کا اعلان کردیا۔

صدر ولیم روٹو کا کہنا ہے کہ ٹاٹا کیمیکل کمپنی مقامی صنعتوں میں سرمایہ کاری اور کینیا کے معدنی وسائل سے مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کمپنی کئی دہائیوں سے جھیل ماگادی سے قدرتی وسائل نکال رہی ہے، تاہم اس عرصے کے دوران علاقے میں نہ تو کوئی مقامی کارخانہ قائم کیا گیا اور نہ ہی مقامی افراد کے لیے خاطر خواہ روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔

کینیا کے صدر نے اعلان کیا کہ ٹاٹا کیمیکل کی جگہ اب دو نئی کمپنیوں کو کام کا موقع دیا جائے گا، تاکہ مقامی صنعت کو فروغ دینے کے ساتھ ملکی وسائل سے کینیا کے شہریوں کو بھی زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے۔

More posts