Baaghi TV

بھائی نے مبینہ غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Mother, brother and sister killed in Nowshera

چکوال:تھانہ کلرکہار کی حدود میں واقع گاؤں کرولی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون بدھ کی صبح گھر میں معمول کے کام کاج میں مصروف تھی کہ اس کا بھائی عمران مبینہ طور پر اسلحہ لے کر گھر میں داخل ہوا اور بہن پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی، جبکہ مبینہ ملزم عمران ڈرائیونگ کے شعبے سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران گزشتہ دو روز سے گھر سے غائب تھا اور بدھ کی صبح اچانک واپس آیا، جس کے بعد مبینہ طور پر اپنی بہن کے گھر داخل ہوکر فائرنگ کردی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلرکہار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ خاتون کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مبینہ قتل کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

More posts