Baaghi TV

ٹرمپ کی ایران میں واقع کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بنا نے کی دھمکی

trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکا بہت جلد ایران میں واقع کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ پہاڑ ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں فوجی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر روس اور یوکرین جائیں گے اور جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق رپورٹس شائع کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار تیار کر رہا ہے اور ملک کے پاس درمیانے اور اعلیٰ درجے کے گولہ بارود کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جنہیں کبھی مکمل طور پر استعمال کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی دفاعی صنعت ہتھیاروں کی پیداوار ریکارڈ سطح پر کر رہی ہے۔

More posts