Baaghi TV

’وڈیرے کا بیٹا‘ میں لڑکی اور رومانس نہ ہونے پر گانا ریجیکٹ کیا گیا: علی گل پیر

علی گل پیر کا انکشاف، ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی چینلز نے کیوں مسترد کیا؟

معروف پاکستانی ریپر علی گل پیر نے اپنے مشہور گانے ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ کی کامیابی اور اس سے جڑے دلچسپ واقعات سے پردہ اٹھا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گانے کو ابتدا میں ٹی وی چینلز نے یہ کہہ کر نشر کرنے سے انکار کردیا تھا کہ اس میں نہ کوئی لڑکی ہے، نہ رومانس اور نہ ہی محبت کی کہانی۔

علی گل پیر کے مطابق ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ کا خیال انہیں اسکول کے زمانے میں ان ہم جماعتوں کو دیکھ کر آیا جو جاگیردارانہ پس منظر رکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گانا انہوں نے ایک جاگیردار کے بیٹے کے نقطۂ نظر سے تقریباً ایک گھنٹے میں لکھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گانا ان کے دوست کے پرانے کمپیوٹر پر صرف 15 ہزار روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا، جبکہ ویڈیو بنانے کے لیے کیمرہ بھی ایک ایسے دوست سے ادھار لیا گیا جو شادیوں کی ویڈیوز بناتا تھا۔

علی گل پیر نے بتایا کہ ٹی وی چینلز سے مسترد ہونے کے بعد انہوں نے 2012 میں یہ گانا یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا۔ گانے نے اپ لوڈ ہونے کے صرف چار گھنٹوں میں ایک لاکھ ویوز حاصل کرلیے، جس کے بعد وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

More posts