Baaghi TV

ٹانک، دہشتگردوں کا گورنمنٹ پرائمری اسکول پر حملہ، عمارت دھماکے سے تباہ

ٹانک: کوٹ گلن میں دہشتگردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے دھماکا کرکے تباہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ٹانک اور جنڈولہ کے درمیان واقع علاقے کوٹ گلن میں گزشتہ شب دہشتگردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور وہ تباہ ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

More posts