Baaghi TV

بپاشا باسو کا بالی ووڈ میں فٹنس کلچر متعارف کرانے کا دعویٰ

ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں خواتین کے لیے طاقتور اور مسکیولر جسمانی خدوخال کو فٹنس کے معیار کے طور پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بپاشا باسو نے اداکارہ مرونال ٹھاکر کے ساتھ گفتگو کے دوران اپنے عروج کے دور، فٹنس کے سفر اور بالی ووڈ میں خواتین کی خوبصورتی کے بدلتے معیارات پر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت اداکاراؤں کے لیے سلم اور ٹرم جسم یا زیرو سائز کو خوبصورتی کا معیار سمجھا جاتا تھا، تاہم انہوں نے جم ٹرینڈ اور مسکیولر فزیک کے ذریعے اس روایتی سوچ کو چیلنج کیا۔بپاشا کے مطابق ابتدا میں ان کے مسکیولر جسمانی خدوخال پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہی انداز بالی ووڈ میں خواتین کے لیے طاقت، صحت اور فٹنس کی نئی علامت بن گیا۔اس موقع پر مرونال ٹھاکر نے بپاشا باسو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ روایتی خوبصورتی کے پیمانوں سے ہٹ کر خود کو اعتماد کے ساتھ پیش کیا، جس سے نئی نسل کی اداکاراؤں کو اپنے قدرتی جسمانی خدوخال قبول کرنے اور خود اعتمادی کے ساتھ سامنے آنے کا حوصلہ ملا۔

More posts