Baaghi TV

پریس کلب میں آمرانہ ماحول قابل قبول نہیں،پروگریسو گروپ کے اجلاس میں بڑے فیصلے

سکروٹنی کے نام پر پروفیشنل صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کی شدید مذمت
ایک ہفتے بعد فیز ٹو پر ہر بدھ کے روز پریس کلب کے اندر احتجاج کا اعلان

پروگریسو گروپ کا اجلاس چیرمین معین اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں کونسل ممبر ندیم عباس، کاشف بھٹی، حسن تیمور جکھڑ،امجد بخاری،اظہر تھراج نے ان کو بلیک میل کرکے نام سکروٹنی میں ڈالے جانے پر مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جس پر گروپ کے تمام ممبران نے اس پر اپنے ایک ایک ساتھی سے ہونے والی زیادتی پر شیم شیم کے نعرے لگائے۔

گروپ نے الیکشن سے دو روز قبل جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مطالبہ کیا کہ فیز ٹو کے ممبران کو ایک ہفتے کے اندر اندر الاٹمنٹ لیٹرز جاری کئے جائیں ورنہ ہر بدھ کے روز پریس کلب کے اندر ممبران مظاہرہ کریں گے۔ پروگریسو گروپ نے آئندہ بدھ 15 ستمبر کو پریس کلب کے اندر اپنا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جہاں فیز ٹو کے ممبران کے حق کے لئے آواز بلند کی جائے گی۔ اور پروفیشنل صحافیوں کو سکروٹنی کے نام پر بلیک میل کرنے پر احتجاج کیا جائے گا۔

پروگریسو گروپ کے اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پریس کلب میں آمرانہ ماحول قابل قبول نہیں، پریس کلب کو آئین کے تحت چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں سوال پوچھنے پر ممبران کے خلاف کسی بھی کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے ان ممبران کے حق میں تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پریس کلب کے ممبران سے رابطے کے لئے ہر دفتر کے باہر بھی کیمپ لگا کر فیز ٹو اور ممبران کے ساتھ سکروٹنی کے نام پر رکھے جانے والے شرمناک روئیے سے آگاہ کیا جائے گا۔

More posts