اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل قرار دیے جانے والے سابق ارکان قومی اسمبلی میں عبداللطیف، صاحبزادہ محمد حامد رضا اور زرتاج گل شامل ہیں۔ تینوں کے خلاف کارروائی اثاثہ جات و واجبات کا مطلوبہ فارم بی جمع نہ کرانے پر کی گئی،الیکشن کمیشن نے 7 اگست 2026 کے حکم کے تحت تینوں سابق ارکان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جب تک یہ ارکان اپنے اثاثہ جات و واجبات کا مطلوبہ گوشوارہ جمع نہیں کراتے، وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تینوں سابق ارکان کی انتخابی سرگرمیوں اور آئندہ انتخابات میں شرکت پر قانونی پابندی عائد ہوگئی ہے، تاہم مطلوبہ گوشوارے جمع کرانے کے بعد ان کی اہلیت بحال ہونے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
