Baaghi TV

ناکام آپریشن سندورکے دوران بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا بھانڈا پھرپھوٹ گیا

ناکام آپریشن سندورکے دوران بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا بھانڈا پھرپھوٹ گیا

مئی2025کی جنگ کے دوران بھارتی گودی میڈیا حقائق کے منافی جھوٹے بیانیہ اور من گھڑت فرضی کہانیوں میں مصروف رہا ،بھارت کے اپنے سابق فوجی افسران نے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانیے کو بے نقاب کردیا،بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسرمیجر جنرل راجن کوچہرنےکہا کہ؛مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے دوران 90فیصد بھارتی میڈیا چینلزحقائق کے منافی رپورٹنگ کر رہے تھے، آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کے پاس زمینی حقائق پرمبنی مصدقہ خبریں تھی ہی نہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی چینلز خود ہی جھوٹی کہانیاں بنا رہے تھے،

معرکہ حق میں پاکستان کے شدید حملوں کے بعد بھارتی میڈیا بے معنی اور غیر منطقی بیانیے بنانے کی ناکام کوشش کرتا رہا.ماہرین کے مطابق؛سابق بھارتی افسرکے بیان نے ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ بھارتی میڈیا سراسر جھوٹ پرمبنی خود ساختہ کہانیاں بناتا رہا،گودی میڈیا نے بھارتی شکست چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے مضحکہ خیز دعوے کیے جن کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ،

ناکام آپریشن سندورکے حوالے سے بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا ایک بار پھر آشکار
بھارتی گودی میڈیا این ڈی ٹی وی نے حقائق کو مسخ کرنے کیلئے من گھڑت اورمضحکہ خیز دعوے کیے.پروپیگنڈا کے فروغ اور بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گودی میڈیا نے حقائق کے منافی نام نہاد ریسرچ بکُ بھی لکھی. این ڈی ٹی وی نے بھارت میں ایئر بیسز کی تباہی،سیٹلائٹ اور پاور گرڈ جام اور بھارتی طیاروں کی تباہی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی .بھارتی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کے مؤثر، طاقتور اور فیصلہ کن جواب میں بھارتی عسکری تنصیبات کی تباہی کو بھی چھپایا گیا . بھارتی عسکری قیادت پہلے بھی معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھاری فوجی نقصان کا اعتراف کر چکےہیں .امریکی صدرٹرمپ بھی متعدد بارپاکستان کے جواب میں بھارتی طیاروں کی تباہی کو عالمی سطح پر آشکار کر چکےہیں.سی این این،الجزیرہ سمیت متعدد عالمی میڈیا نے بھی آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی عسکری تنصیبات کی تباہی کو بے نقاب کیا.

ماہرین کے مطابق؛بھارت اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کیلئے گودی میڈیا کو بطور پراپیگنڈا ٹول استعمال کررہاہےبھارت جنگی میدان میں شکست کے بعد اب پروپیگنڈا وار فئیر کے ذریعے اپنی مسخ شدہ ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہاہے

More posts