Baaghi TV

وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو خط کا جواب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری سے متعلق وزیراعظم کا خط اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو موصول ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے خط لکھا تھا۔

قبل ازیں رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔محمود خان اچکزئی اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں اور آئندہ دو سے تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد محمود خان اچکزئی وزیراعظم کے خط پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ وہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی وزیراعظم کے خط کے معاملے پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی اعتماد میں لیں گے

More posts