Baaghi TV

ٹرمپ کا امریکی وزٹرز کو بڑا لالچ، کامیابی پر فی کس 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے وسط مدتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان اور سینیٹ، دونوں میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر کا ’’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘‘ دیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق یہ رقم صرف امریکا کے اندر خرچ کرنا ہوگی اور اسے بیرون ملک خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم امریکی صدر نے اس منصوبے کے لیے رقم کے ذرائع اور شہریوں کو ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے اس منصوبے پر ایک کھرب ڈالر سے زائد لاگت آسکتی ہے، جبکہ منصوبے کی قانونی اور مالی حیثیت کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

More posts