وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی قومی ہاکی کے لیے خالد محمود کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کھیل کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خالد محمود کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔
