شہریوں کے لیے جائے امان قرار دیے جانے والے تھانے میں ہی سنگین جرم کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس افسر نے تھانے کے اندر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
غازی آباد زیادتی کیس کی سنسنی خیز اندرونی کہانی کے مطابق، ملزم اے ایس آئی لڑکی کو موٹر سائیکل پر تھانے لایا اور مین گیٹ پر موجود اہلکاروں کو بتایا کہ اس سے تفتیش کرنی ہے۔ تھانے کے اندر بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم اے ایس آئی خود ہی لڑکی کو واپس چھوڑ کر آیا۔
معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اے ایس آئی کو فوراً گرفتار کر لیا۔
واقعے کو اعلیٰ افسران سے چھپانے اور غفلت برتنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے سخت ترین ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او، 8 اے ایس آئی اور 5 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت پورے تھانے کے 78 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
محافظ ہی درندہ بن گیا: لاہور کے تھانے میں لڑکی سے زیادتی
