Baaghi TV

پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر

lahore high court

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائرکر دی گئی

محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی طرف سے پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کر دیا،9 مئی 2026 سے پٹرول 414 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 414 روپے 58 پیسے مقرر کیے جانے کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پٹرول قیمتیں شفاف فارمولا اور آئینی جواز کے بغیر بڑھا رہی ہے،موجودہ حکومت میں پٹرول قیمتوں میں تقریباً 186 فیصد اضافہ ہو چکا ہے،پٹرول مہنگائی نے ٹرانسپورٹ، خوراک، زراعت اور بجلی کے بحران میں اضافہ کر دیا، پاکستان میں پٹرول خطے کے کئی ممالک سے زیادہ مہنگا، عدالت میں تقابلی اعدادوشمار پیش کئے گئے،بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سعودی عرب اور یو اے ای کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول مہنگا ہے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیر آئینی قرار دیاجائے،پٹرولیم لیوی بڑھانے کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے، وزیراعظم یا وفاقی حکومت کے پاس نہیں، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے ذریعے اضافی ٹیکس وصولی کو عدالت میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے،پٹرول قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 3، 4، 9، 37 اور 38 کی خلاف ورزی قرار ہے،پٹرولیم لیوی کی قانونی حیثیت پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج اور زیر سماعت ہے،حکومت عوام پر معاشی بوجھ منتقل کر کے معاشی استحصال کر رہی ہے،

More posts