Baaghi TV

کراچی،کلفٹن میں خاتون پر تیزاب پھینک کر ملزم فرار

tezab gardi

کراچی: کلفٹن کے علاقے اپر گزری میں نامعلوم شخص نے 30 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے اس پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔ واقعے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ایم ایس سول اسپتال کے مطابق تیزاب سے خاتون کا جسم تقریباً 15 فیصد تک جھلس گیا ہے، جبکہ اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں تاکہ حملہ آور کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا جاسکے۔

More posts