معرکہ حق، عشرہ تشکر،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں آل پارٹیز کانفرنسز،خواتین ریلیوں و دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی پر وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دفاع وطن کے لئے ہم متحد بھی ہیں، متفق بھی ہیں اور وطن کا دفاع بھی کریں گے،سندور کی ناکامی ،بنیان مرصوص کی کامیابی دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، فاتح پاکستان امن کا علمبردار آج امریکہ و ایران کے مابین جنگ بندی معاہدہ کروا رہا ہے،
معرکہ حق،عشرہ تشکر کے سلسلہ میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ساتویں روز لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد،خانیوال میں آل پارٹیز کانفرنسز،لاہور،شیخوپورہ،ملتان، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ،چنیوٹ، ٹنڈوآدم، لودھراں، پشاور، چکوال، پتوکی، گجرات،ساہیوال ،بہاولنگرمیں مسلم ویمن لیگ کے زیر اہتمام بنیان مرصوص ریلیاں،کانفرنسیں،جبکہ دیگر شہروں میں مرکزی کسان لیگ، پاک لائرز فورم، مسلم یوتھ لیگ، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے بنیان مرصوص تقریبات منعقد کی گئیں،لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری، قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ عبدالغفار روپڑی،ڈاکٹر عبدالغفور راشد، جاوید قصوری، قاسم ضیاء، پیر میاں جلیل شرقپوری، علامہ ناصر مدنی، حافظ عبد الرؤف،خالد نیک گجر، ڈاکٹر مزمل ہاشمی ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، حمید الحسن گجر، سمیت مختلف مذہبی، سیاسی، قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کانفرنس کے شرکاء نے افواجِ پاکستان کی دفاعی کامیابیوں، دشمن کے غرور کو خاک میں ملانے، ملکی سلامتی کے تحفظ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر ثابت کیا کہ قومی اتحاد، مضبوط قیادت اور بہادر افواج وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بناتے ہیں۔سیالکوٹ میں اے پی سی سے ترجمان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، شیخ فیاض احمد ، امتیاز احمد بریار سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا،فیصل آباد، خانیوال ،لاڑکانہ میں آل پارٹیز کانفرنسز میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا،مسلم ویمن لیگ کے زیر اہتمام بنیان مرصوص کانفرنس سے مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و قومی سلامتی کے لیے خواتین کا کردار ناگزیر ہے ،معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص نے پوری قوم کو اتحاد، استقامت اور نظریاتی وابستگی کا پیغام دیا۔ دشمن بھارت کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم اپنے نظریے، سلامتی اور آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔لاہور میں پنجاب اسمبلی سے پریس کلب تک بنیان مرصوص مارچ میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئیں،دیگر شہروں میں ہونے والی تقریبات میں خواتین، طلبا، وکلا کا جوش و خروش دیدنی تھا، شرکا بنیان مرصوص کے بینر اٹھائے افواج پاکستان کے حق میںنعرے لگا رہے تھے.
