Baaghi TV

دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پراحمد شہزاد کی بابر اعظم پر تنقید

sports

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر تنقید کی ہے-

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنایا گیا، حالانکہ وہ پہلے بھی بطور کپتان کامیاب ثابت نہیں ہوئے تھے بابر اعظم نے گزشتہ 30 سے 32 اننگز میں تقریباً 550 رنز بنائے تھے اور اس دوران ان کی بیٹنگ فارم پر بھی مسلسل سوالات اٹھ رہے تھے، اس کے باوجود انہیں دوبارہ قیادت سونپ دی گئی۔

احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے یہ بات کی جا رہی تھی کہ کپتانی کے باعث بابر اعظم کی بیٹنگ متاثر ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں ایک بار پھر کپتان مقرر کر دیا گیا، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود بھی دوبارہ کپتانی کے خواہش مند تھے بابر اعظم کو کپتانی پسند ہے کیونکہ اس کے ساتھ شہرت، اختیارات اور دیگر سہولتیں بھی وابستہ ہوتی ہیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ کپتان کو خصوصی مراعات، الگ رہائش، زیادہ اختیارات اور بہتر الاؤنسز ملتے ہیں، جس کی وجہ سے بابر اعظم اس سے وابستہ ہو گئے،یہ کہنا درست نہیں کہ بابر اعظم نے کپتانی صرف پاکستان کی خاطر قبول کی، اگر ان کی کارکردگی کپتانی کے باعث متاثر ہو رہی تھی تو انہیں خود قیادت سے الگ ہو کر کسی نوجوان یا دوسرے کھلاڑی کو موقع دینا چاہیے تھا، لیکن انہوں نے دوبارہ یہ ذمے داری قبول کر لی۔

More posts