Baaghi TV

عائشہ مسعود کے ہمراہ اک نشست،تحریر :سیدہ عطرت بتول نقوی

عائشہ مسعود معروف صحافی، تجزیہ نگار اور مصنفہ ہیں روز نیوز سے وابستہ ہیں پولیٹکس پر گہری نظر ہے بے لاگ تجزیہ کرتی ہیں کافی دنوں سے ان کی خواہش تھی کہ وہ اگست کے مہینے میں ایسی شخصیت کا انٹرویو کریں جنہوں نے پاکستان بنتے دیکھا ہو جو قائد اعظم اور فاطمہ جناح سے مل چکی ہوں ایسی نایاب شخصیت یاسمین بخاری کی ہے جو قائد اعظم کے ذاتی معالج کی بیٹی ہیں سو عائشہ مسعود کی نظر انتخاب یاسمین بخاری پر ٹھہری انہوں نے ہم سے فرمائش کی یاسمین بخاری سے انٹرویو کا ٹائم چاہیے کیونکہ یاسمین صاحبہ ہماری بہت پیاری دوست ہیں،

عائشہ مسعود چونکہ اسلام آباد میں ہوتی ہیں اس لیے یاسمین صاحبہ سے باقاعدہ ٹائم وغیرہ طے کرکے کل اسلام آباد سے اکبر نیازی کے ہمراہ لاہور آئیں ہماری خوشگوار ملاقات ہوئی اور پھر ہم سب یاسمین بخاری کے ہمراہ A.g.N (ایشین گلوبل نیٹ ورک )چینل کی وسیع وعریض خوبصورت بلڈنگ میں گئے ان کے سٹوڈیو میں یاسمین صاحبہ کا انٹرویو ریکارڈ ہوا عائشہ نے بہت عمدہ سوالات پوچھے جس کے یاسمین صاحبہ نے عمدگی سے جوابات دئیے جب یہ انٹرویو آن ائیر جاے گا تو سب کو بہت پسند آے گا، ریکارڈنگ سے پہلے کے مناظر سٹوڈیو میں دیکھنا دلچسپ تھا، ریکارڈنگ کے بعد سب یاسمین بخاری کی دعوت پر ان کے گھر آے جہاں لذیذ اور پرتکلف کھانا تیار تھا کھانے کے دوران گفت وشنید ہوتی رہی .

عائشہ نے نئی شائع ہونے والی کتاب ،، رخت آگہی ،، جو sig forum think tank کے ممبران کے مقالہ جات پر مشتمل ہے انہوں نے آج ہی ماورا پبلیکیشنز سے وصول کی تھیں ہمیں تحفے میں دیں، کل کا دن علمی ادبی دوستوں کی سنگت میں شاندار تھا رات گئے عائشہ واپس اسلام آباد چلی گئیں، ایک دن کے لیے انٹرویو کے لیے لاہور آنا اسی دن واپس جانا صبح پھر آفس اور اگلے دن کے پروگرام کی ریکارڈنگ یہ سب تھکا دینے والے اور ہمت کے کام ہیں وہی کرسکتا ہے جو اپنے کام سے کمٹٹڈ، مخلص ہو اللہ تعالٰی عائشہ مسعود اور اپنے کام سے مخلص اس طرح سنجیدگی سے کام کرنے والی تمام خواتین کو کامیاب وکامران فرمائے آمین،

More posts