Baaghi TV

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو کے علاقہ میں کچرے کے ڈھیر سے سات دستی بموں سے بھرا ڈبہ ملا ہے، محکمہ انسداد دہشتگردی نے قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچرے کے ڈھیر میں دستی بم کی موجودگی کی اطلاع سیف سٹی کو موصول ہوئی جس پر تھانہ بارہ کہو پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم موقع پر پہنچی۔ قریبی ایریا کی سرچنگ پر زنگ آلود ڈبے سے مزید چھے دستی بم برآمد ہوئے

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

اطلاعات کے مطابق تمام دستی بم کیچڑ میں پڑے رہنے کے باعث گیلے تھے۔ کچرے کے ڈھیر سے ملحقہ جگہ گزشتہ روز ہموار کی گئی تھی،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم مقامی اسلحہ ساز فیکٹری کے تیار کردہ ہیں جنہیں ناکارہ بنانے کے بعد سی ٹی ڈی عملہ نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔دستی بم ملنے پر دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بارہ کہو میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

دستی بم ملنے کے بعد پولیس نے سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دستی بم کس نے رکھے تھے، ملزمان کی نشاندہی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جائیگی

More posts