Baaghi TV

بانی پی ٹی آئی ڈیل کر رہے؟بیرسٹر گوہرنے اندر کی بات بتا دی

pti

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کررہے اور وہ عمران خان کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کو تاحال کوئی نمبر الاٹ نہیں ہوا۔ میری درخواست ہے کہ عدالتی آرڈر پر عملدرآمد ہونے دیا جائے، اس آرڈر تک پہنچنے میں پہلے ہی بہت وقت لگ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا، جسے وہ سراہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ان سے بات نہیں ہوئی، تاہم نورین نیازی نے ملاقات کے بعد بات نہ کرکے اپنے الفاظ کا لحاظ رکھا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے اور بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ناانصافی ہے۔

More posts