Baaghi TV

ملک میں مغربی ہوائیں داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

karachi rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے،مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے بلوچستان میں 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہو گا، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری کی توقع ہے 21 سے 23 جنوری کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان ہے، شمالی و وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، ژوب، ہرنائی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے خضدار، پنجگور، کیچ، گوادر اور لسبیلہ میں بارش کی توقع ہے۔

گل پلازہ آتشزدگی:متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا ئے گی،وزیراعظم

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جنوری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ستھ بارش جبکہ ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے 18 سے 20 جنوری کے دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، 20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے،پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اضلاع میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یو اے ای صدر کا آئندہ ہفتے بھارت کے دورے کا امکان،بھارتی میڈیا

More posts