Baaghi TV

ٹی وی ٹوڈے کے اینکر بلال غوری کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ٹی وی ٹوڈے کے اینکر ،کالم نگاربلال غوری کو گرفتار کر لیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اسلام آباد سائبر کرائم رپورٹنگ میں محمد بلال غوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔،ایف آئی آر نمبر 143/2026 کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26-A کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق محمد بلال غوری نے 5 ستمبر 2026 کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تقرری سے متعلق مواد اپ لوڈ اور نشر کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ایکس پر رات 1 بج کر 22 منٹ پر ایک پوسٹ جبکہ یوٹیوب پر 16 منٹ 6 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی۔ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ مواد میں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تقرری کے عمل اور اس سے متعلق حالات کے بارے میں الزامات شامل تھے، جنہیں مبینہ طور پر غلط اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق دستیاب مواد میں پیکا ایکٹ کی دفعات 20 اور 26-A کے تحت قابلِ تعزیر جرم کے شواہد موجود ہیں، جس کے بعد مجاز اتھارٹی کی اجازت سے درج کیا گیا

More posts