Baaghi TV

مصر: منشیات کیس میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت

مصر میں منشیات کے مقدمے میں معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف عائد منشیات کے الزامات کو مسترد کیا ہے، تاہم مصری عدالت نے قرار دیا کہ سارہ خلیفہ سمیت تمام ملزمان منشیات کی تیاری اور فروخت کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زائد منشیات اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال بھی برآمد کیا گیا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر تمام 12 ملزمان کو سزائے موت سنائی۔ تاہم عدالت کے فیصلے کے خلاف سارہ خلیفہ سمیت تمام ملزمان کو اپیل کا قانونی حق حاصل ہے۔

More posts