Baaghi TV

ہری پور : لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد،ملزمان گرفتار ،زیادتی کا اعتراف

ہری پور میں 15 روز قبل لاپتا ہونے والی پانچ سالہ بچی آیت نور کی لاش مل گئی، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش یونیورسٹی روڈ پر ویئر ہاؤس کے کنویں سے ملی ہے، آیت نور گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتا ہو گئی تھی آیت نور کیس کے دو ملزمان جیل میں اور ایک پولیس تحویل میں ہے، بچی کی تلاش کی کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے ایک ملزم نے جج کے سامنے بچی سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا جس میں بچی کو ایک لڑکے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا بچی کو جس موٹر سائیکل پر لے جایا گیا اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہےسی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لیا، اس کیس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کی عمریں سولہ سال سے کم ہیں اور وہ ماڈل ٹاؤن کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عثمان ولد لقمان، قاسم ولد نثار احمد اور طلحہ ولد محمد فرید شامل ہیں، دو ملزمان جیل اور ایک ملزم پولیس کی کسٹڈی میں ہے باقی دو ملزما کی تلاش جاری ہےدورانِ تفتیش مرکزی ملزم عثمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ بچی کو اغوا کر کے قریبی گراؤنڈ میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

دوسری جانب اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پھیلا ہوا تھا اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں صدیق اکبر چوک پر جمع ہو کر احتجاج بھی کیا تھا۔

More posts