Baaghi TV

کینیڈا میں پارک ٹریل کو پاکستانی نژاد ہارون خان کے نام ے منسوب کردیا گیا

canada

کینیڈا کے مسسگا شہر میں ایک اہم عوامی مقام کو خدمات کے اعتراف میں معروف سماجی رہنما ہارون خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

کینیڈا کے شہر مسسگا کی سٹی کونسل نے اپنے 5 نومبر کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ ٹلز ڈاؤن پارک سے گزرنے والی کثیر المقاصد پگڈنڈی کو ‘ہارون خان ٹریل’ کا نام دیا جائے یہ اعزاز ہارون خان کی 4 دہائیوں پر محیط انسان دوست خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ہارون خان نے پاکستان، بنگلہ دیش، بوسنیا اور صومالیہ سمیت مختلف ممالک میں فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ انہوں نے پسماندہ بچوں کے لیے تعلیمی ادارے بھی قائم کیے وہ مقامی سطح پر بھی مختلف تنظیموں کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دیتے رہے ہیں تقریب کے دوران پارک میں باضابطہ طور پر نئے نام کی تختی نصب کی گئی۔ اس موقع پر شہر کی میئر کیرولین پیرش، مقامی کونسلرز اور پولیس حکام نے شرکت کی اور ہارون خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ ہارون خان کو ماضی میں متعدد اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے جن میں کینیڈا کی 125ویں سالگرہ کی یادگاری تختی اور اونٹاریو والنٹیئر سروس ایوارڈ شامل ہیں۔

More posts