وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سی پیک جائزہ کمیٹی اور قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک 2 پاکستان کی معاشی ترقی کے نئے امکانات روشن کرے گا،سی پیک 2 کی 5 راہداریوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،سی پیک معاہدے کاغذوں تک محدود نہیں، منصوبے عملی شکل میں نظر آنے چاہئیں،کراچی کوسٹل کمپریہینسو ڈویلپمنٹ زون کے تمام مسائل ایک ہفتے میں حل کیے جائیں،حکومت سندھ، وزارتِ بحری امور اور بورڈ آف انویسٹمنٹ چینی کمپنی کے ساتھ فوری رابطہ کریں،چین میں تربیت یافتہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کی مہارتیں قومی زرعی ترقی کے لیے استعمال کی جائیں،زرعی شعبے میں بایوٹیکنالوجی، معیاری بیج، مصنوعی ذہانت اور جدید زرعی نظام پر توجہ دی جائے،گوادر بندرگاہ اور فری زون کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،قراقرم ہائی وے فیز ٹو کی مالیاتی منظوری مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کی جائے،قراقرم ہائی وے منصوبے میں مزید تاخیر کسی صورت قبول نہیں،اگر مالیاتی امور میں تاخیر ہوئی تو قراقرم ہائی وے کی تعمیر ملکی وسائل سے شروع کی جائے،دیامر بھاشا ڈیم کی جھیل سے قبل قراقرم ہائی وے کی تعمیر ناگزیر ہے،قراقرم ہائی وے منصوبے میں بڑی کنسٹرکشن کمپنیوں کی شمولیت کے امکانات کا جائزہ لیا جائے،قراقرم ہائی وے کی بروقت تکمیل قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے،
