قصور
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور میں محفلِ نعت، عظیم الشان جلوس کا انعقاد
قصورمیں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے لان میں ایک پُروقار اور روح پرور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلاء صاحبان اور معزز شرکاء نے بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔محفل کے اختتام پر فوت شدہ وکلاء صاحبان اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے مغفرت، جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کی فلاح و بہبود، ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور سے عظیم الشان جلوس بھی نکالا گیا، جس میں وکلاء اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے فضا معطر رہی۔شرکاء نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔آخر میں ملکی سلامتی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی